کابل کے نواح میں امریکہ کے طالبان قیادت کے ساتھ خفیہ مذا کرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور امریکہ نے طالبان کو افغانستان کے چھ صوبوں قندھار، ہلمند، کنڑ ، اورزگان، جلال آباد اور نورستان میں شریعت نافذ کرنے کی مشروط پیشکش کی ہے ۔طالبان کے سابق وزیر خارجہ وکیل احمد متوکل نے امریکی پیشکش طالبان کے نائب امیر ملا برادر اخوند کے ذریعے ملا عمر کو پہنچادی ہے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے طالبان کو افغانستان کے چھ صوبوں میں شریعت نافذ کرنے کی مشروط پیشکش کی ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذا کرات میں امریکی سفیر کارل ایکن بری اور طالبان کے سابق وزیر خارجہ وکیل احمد متوکل نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق طالبان کو افغانستان کے جنوب مشرق میں قندھار، ہلمند، کنڑ ، اورزگان، جلال آباد اور نورستان میں حکومت بنانے کی پیشکش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بنانے کے بدلے میں طالبان پر امریکی تنصیبات پر حملے بند کرنے اور القاعدہ کیخلاف تعاون کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے ۔ وکیل متوکل نے امریکی پیشکش طالبان کے نائب امیر ملا برادر اخوند کے ذریعے ملا عمر کو پہنچادی ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172458
مذا کرات میں امریکی سفیر کارل ایکن بری اور طالبان کے سابق وزیر خارجہ وکیل احمد متوکل نے حصہ لیا